QR codeQR code

دوران پرواز برطانوی شہری کا سیاہ فام خاتون پر تشدد،

14 Sep 2020 گھنٹہ 18:48

لندن سے ترکی جانے والی پرواز میں برطانوی شہری نے سیاہ فام خاتون پر تشدد کیا،


لندن سے ترکی جانے والی پرواز میں برطانوی شہری نے سیاہ فام خاتون پر تشدد کیا جس کے بعد پولیس نے برطانوی مسافرکو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ لندن سے ترکی جانے والی پرواز میں برطانوی شہری نے سیاہ فام خاتون پر تشدد کیا جس کے بعد پولیس نے برطانوی مسافرکو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن سے ترکی جانے والی پرواز میں نسلی تعصب پر مبنی جملے ادا کرنے سے منع کرنے پر برطانوی شہری نے افریقی خاتون پر مکے برسا دیئے۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے برطانوی شہری کو افریقیوں سے متعلق نسلی تعصب پر مبنی جملے بولنے سے منع کیا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر خاتون پر حملہ کردیا۔

مذکورہ واقعہ کی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے دوران پرواز لوگ برطانوی شہری کو خاتون پر تشدد سے منع کر رہے ہیں۔ اس موقع پر طیارے کے عملے کی جانب سے بھی معاملے میں مداخلت کی گئی اور بعد ازاں طیارہ لینڈ کرتے ہی ترکی پولیس نے مذکورہ برطانوی مسافر کو حراست میں لے لیا۔


خبر کا کوڈ: 475846

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/475846/دوران-پرواز-برطانوی-شہری-کا-سیاہ-فام-خاتون-پر-تشدد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com