تاریخ شائع کریں2020 12 September گھنٹہ 19:26
خبر کا کوڈ : 475641

پاکستان: کورونا وائرس کے اثرات ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہورہے ہیں،

کورونا وائرس کے پاکستان میں اثرات ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہورہے ہیں، اب تک مجموعی کیسز میں سے 96 فیصد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان: کورونا وائرس کے اثرات ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہورہے ہیں،
دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر اور لاکھوں اموات کا سبب بننے والے مہلک کورونا وائرس کے پاکستان میں اثرات ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہورہے ہیں اور اب تک مجموعی کیسز میں سے 96 فیصد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 836 ہے جس میں سے 2 لاکھ 88 ہزار 536 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 373 کا انتقال ہوا ہے۔

آج 12 ستمبر کی صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 274 مریضوں اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 330 افراد شفایاب بھی ہوگئے، جس میں بلوچستان کے گزشتہ روز کے 119 کیسز بھی شامل تھے۔

اگر اس وائرس کی بات کریں تو اس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یہ پورے ملک میں پھیل گیا۔ ابتدا میں اس وائرس کے کیسز کی تعداد کم تھی تاہم بعد ازاں اس میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور مئی اور جون میں کافی کیسز رپورٹ ہوئے۔

جون میں تو صورتحال یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ یومیہ 6 ہزار سے زائد کیسز اور 100 سے زائد اموات رپورٹ ہونے لگی تھیں، مزید یہ ہسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں۔

تاہم جولائی میں وائرس کے کیسز میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوا جو اگست میں کچھ بہتر ہوا اور پھر ستمبر میں اس میں مزید بہتری دیکھی جارہی ہے۔ اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک میں 6 ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو بھی 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcgtn9tqak9u34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ