تاریخ شائع کریں2020 12 September گھنٹہ 19:15
خبر کا کوڈ : 475639

دوحہ: طالبان کا افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ،

پرامن، مستحکم، آزاد افغانستان کیلئے پرعزم ہیں، مستقبل کے افغانستان میں اسلامی نظام ہونا چاہیے، طالبان
دوحہ: طالبان کا افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ،
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب کے آغاز پر طالبان نے افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کامطالبہ کیا ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے خبر ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب کے آغاز پر طالبان نے افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نےاسے تاریخی موقع قرار دیا اور کہا کہ طالبان دہشت گردی ترک کرنے اور دہشتگرد عناصر کی میزبانی نہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ادھر طالبان کا کہنا تھا کہ وہ پرامن، مستحکم، آزاد افغانستان کیلئے پرعزم ہیں، مستقبل کے افغانستان میں اسلامی نظام ہونا چاہیے، مذاکرات میں مشکلات آسکتی ہیں تاہم اسے جاری رہنا چاہیے۔

افغان امن کمیٹی کےسربراہ عبداللہ عبداللہ نےملک کےتمام حصوں میں انسانی بنیادوں پر سیز فائر کامطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ امن معاہدےکےبعد بھی بین الاقوامی معاونت کی ضرورت ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdcdsk0onyt0596.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ