تاریخ شائع کریں2020 12 September گھنٹہ 18:49
خبر کا کوڈ : 475632

ذوالفقار۹۹ ( ۲۰۲۰) اپنے اہداف کی کامیابی کے بعد اختیتام پزیر،

ایرانی فوج کی مشترکہ مشقیں ذوالفقار۹۹ ( ۲۰۲۰) اپنے اہداف کی کامیابی کے بعد ختم ہوگئیں۔
ذوالفقار۹۹ ( ۲۰۲۰) اپنے اہداف کی کامیابی کے بعد اختیتام پزیر،
ایرانی فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں بحریہ کے مختلف فلوٹنگ یونٹوں نے بحری پریڈ میں حصہ لیا جس میں توپ بردار کشتیاں، ایرانی ماہرین کی تیار کردہ فاتح، طارق اور غدیر کلاس کی آبدوزیں اور جنگی بحری جہاز شامل تھے۔ اس موقع پر فضائیہ کے مختلف اسکواڈرن بھی ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے بحریہ کے جہازوں کو شیلٹر فراہم کر رہے تھے۔

ذوالفقار دوہزار بیس فوجی مشقوں کا اہم ترین مرحلہ جمعرات کو یا سید الشھدا کے مقدس رمزیہ نعرے سے شروع ہوا تھا۔ مشرقی آبنائے ہرمز کے سواحلِ مکران سے لیکر شمالی بحر ہند کی سمندروں میں دس ڈگری کے مدار میں انجام پانے والی سہ روزہ فوجی مشقوں میں ایرانی فوج کے چاروں یونٹوں اور ایئرڈیفینس ہیڈکواٹر کے جوانوں نے حصہ لیا۔

فوجی مشقوں کے دوران ایران کی بری اور بحری فوج نے زمینی اور سمندری حملوں کے علاوہ بیچنگ آپریشن بھی انجام دیا ہے، فرضی دشمن کے ساحلوں پر فوجیں اتاری گئیں، فاتح کلاس آبدوزوں نے حربی کاروائیاں انجام دیں، سیمرغ ڈرون طیاروں نے جاسوسی پروازیں اور فرضی دشمن کے ٹھکانوں پر حملے بھی کیے، فضائیہ کے طیاروں نے سمندر میں تیرتے ہوئے اہداف کو نشانہ بنایا اور مختلف قسم کے کروز میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔

تین روزہ ذوالفقار دوہزار بیس فوجی مشقوں کے دوران ایرانی فوج کا ایئر ڈیفنس ہیڈکواٹر اور سپاہ پاسداران کے ایئر ڈیفنس سسٹم پوری طرح فعال رہے اور انہوں نے مشقوں کے پورے علاقے کی کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ بیرونی طاقتوں کے ہوائی جہازوں، ڈرون طیاروں اور بیڑوں کو انتباہات بھی جاری کیے اور انہیں علاقے سے چلے جانے پر مجبور کر دیا۔

خیال رہے کہ ذوالفقار ۹۹ (۲۰۲۰) فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف جنرل عبدالرحیم موسوی اور دیگر اعلی فوجی عہدیدار شریک تھے۔
https://taghribnews.com/vdcgwn9txak9u34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ