تاریخ شائع کریں2020 12 September گھنٹہ 18:21
خبر کا کوڈ : 475629

11 ستمبر کو پندرہ سعودی شہریوں نے امریکہ پر حملہ کیا تھا۔ مائیکل مور

اگرحملہ ایرانی یا چینی شہریوں نے کیا ہوتا تو امریکی حکومتیں اور ذرائع ابلاغ شور مچاتے رہتے کہ ایران اور چین نے امریکہ پر جارحیت کی ہے۔
دستاویزی فلم بنانے والے مشہور امریکی ہدایت کار مائیکل مور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ کی حکومتیں گیارہ ستمبر کے واقعے میں سعودی عرب کے کردار کو جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو پندرہ سعودی شہریوں نے امریکہ پر حملہ کیا تھا۔ مائیکل مور کے مطابق اگر پندرہ ایرانی یا چینی شہریوں نے یہ حملہ کیا ہوتا تو امریکی حکومتیں اور ذرائع ابلاغ کئی بار یہ اعلان کرچکے ہوتے کہ ایران اور چین نے امریکہ پر جارحیت کی ہے۔

امریکی ہدایت کار نے سعودیوں اور امریکی حکومتوں کے درمیان تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کو انیس برس گزرنے کے بعد بھی کوئی اس بات کے لیے تیار نہیں کہ ان حملوں میں سعودیوں کے کردار کا ذکر کیا جائے۔

خیال رہے کہ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو ایک دہشت گردانہ حملے میں القاعدہ کے انیس دہشت گردوں نے چار مسافر بردار ہوائی جہاز اغوا کر کے امریکہ کے اندر بعض اہداف پر حملے کیے تھے۔ مذکورہ انیس دہشت گردوں میں سے پندرہ سعودی شہری تھے۔
https://taghribnews.com/vdccipq0o2bqme8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ