تاریخ شائع کریں2020 12 September گھنٹہ 18:08
خبر کا کوڈ : 475628

امریکی کی آرزو خاک میں مل گئی۔

کورونا وبا کے سلسلے میں پوری دنیا نے اپنی ماہیت کو سب پر واضح کر دیا ہے۔حسن روحانی
امریکی کی آرزو خاک میں مل گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کورونا کے دور میں بھی ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی جاری ظالمانہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے موجودہ حکمرانوں کے پاس انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کورونا مخالف مہم سے متعلق قومی کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ کورونا موذی وبا کے سلسلے میں پوری دنیا نے اپنی ماہیت کو سب پر واضح کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دور میں بھی نہ صرف یہ کہ دواؤں کی پابندی ختم نہیں کی گئی بلکہ دواؤں اور کورونا ویکسین تیار کرنے کے لئے پانچ ارب ڈالر کے قرضے سے متعلق ایران کی درخواست کی بھی امریکا نے مخالفت کی اور اس کو نامنظور کر دیا گیا۔ 

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کی رقم بعض دوست ملکوں کے بینکوں میں بھی موجود ہے مگر انھوں نے بھی امریکہ کی مخالفت کی بنا پر ایران کی یہ رقم دینے سے گریز کیا اور دنیا کی پوری تاریخ میں ایسے جرم کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ان تمام مسائل اور سختیوں کے باوجود ایران نے بہترین طریقے سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا ہے۔

صدر ایران نے پابندیوں کے باجود تہران کی جانب سے تمام امور معمول کے مطابق انجام دیئے جانے کے بارے میں ایک امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس امریکی انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی سمجھ رہے تھے کہ کورونا کے دور میں امریکہ کی جانب سے ایران پر ڈالے جانے والے دباؤ کے پیش نظر ایرانی عوام عاجز آکر سڑکوں پر نکل آئیں گے مگر ان کی یہ آرزو خاک میں مل گئی۔
https://taghribnews.com/vdcb5sbawrhbz0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ