تاریخ شائع کریں2020 11 September گھنٹہ 20:43
خبر کا کوڈ : 475536

دوحہ: طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کل سے شروع،

دوحہ میں طالبان اور کابل حکومت کے درمیان بین الافغان مذاکرات کل سے قطر میں شروع ہونے جا رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والی تاریخی امن مذاکرات تمام رکاوٹوں کو عبور کرنے اور کئی ماہ تاخیر کے بعد  کل بروز ہفتے سے دوحہ میں شرو ع ہو رہے ہیں۔

یہ طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کی پہلی ملاقات ہوگی۔ افغان حکومت کی 21 ارکان پر مشتمل مذاکراتی ٹیم معصوم ستانکزئی کی قیادت میں کابل سے دوحہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

ٹیم میں عبد اللہ عبداللہ سمیت دیگر وزرا اور ایک خاتون رکن فوزیہ کوفی بھی شامل ہیں جب کہ طالبان کی 21 رکنی کمیٹی کی قیادت مولوی عبدالحکیم کریں گے، ٹیم کے دیگر ارکان میں رہبر شوریٰ کے 13 ارکان بھی شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjtiexmuqeaiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ