تاریخ شائع کریں2020 11 September گھنٹہ 20:25
خبر کا کوڈ : 475532

چین ،بھارت وزرائے خارجہ کی ماسکو میں ملاقات

چین اور بھارت نے متنازع سرحدی علاقے سے افواج پیچھے ہٹانے اور سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے۔
چین ،بھارت وزرائے خارجہ کی ماسکو میں ملاقات
رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری شنگھائی تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس کی سائڈ لائن پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان ملاقات ہوئی جو 2 گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں دنوں ممالک نے سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا۔

چین اور بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات سے متعلق جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حالیہ سرحدی کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے لہذا سرحد پر تعینات دونوں ممالک کی افواج کو مذاکرات کا عمل شروع کرنا چاہیے اور فوری طور پر متنازع سرحدی علاقے سے دونوں ممالک کے فوجی پیچھے ہٹ جائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی سے لداخ میں چین بھارت کشیدگی جاری ہے جس کے دوران جون میں بھارت کے افسران اور جوانوں سمیت  20 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اگست میں بھارت نے ایل اے سی پر ہونے والی اشتعال انگیزی کا الزام چین پر عائد کیا تھا جب کہ چین نے سرحدی کشیدی کا ذمے دار بھارت کو قرار دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfmtdj0w6deta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ