تاریخ شائع کریں2020 11 September گھنٹہ 01:49
خبر کا کوڈ : 475467

پاکستان عالمی وباؤں سے مقابلے میں سات ممالک کی فہرست میں شامل،

عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کو وباؤں سے نمٹنےکیلیے قابل تقلید مثال قرار دیدیا۔
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ایسے سات  ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جنھیں  مستقبل کی عالمی وباؤں سے مقابلے کے لیے قابلِ تقلید مثال قرار دیا  گیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کو دی گئی ایک بریفنگ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈاہنم نے 7 ایسے ممالک کو قابل تقلید مثال کے طور پر پیش جن سے پوری دنیا عالمی وباؤ سے مقابلہ سیکھ سکتی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، اٹلی، تھائی لینڈ، منگولیا، موریشیئس اور یوروگوائے شامل ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے پولیو وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے انفرااسٹرکچر کو کوروبا وبا کی روک تھام کے لیے استعمال کیا ہے۔ انہوں ںے دنیا بھر کے ممالک کو اپنے نظامِ صحت پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے زور دیا ۔
https://taghribnews.com/vdccepq0m2bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ