تاریخ شائع کریں2020 11 September گھنٹہ 01:44
خبر کا کوڈ : 475466

امریکی کا ایک بار پھر روس پر انتخابات میں مداخلت کا الزام،

امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے روس سے تعلق رکھنے والے 4 افراد پر پابندی عائد کردی۔
امریکی کا ایک بار پھر روس پر انتخابات میں مداخلت کا الزام،
امریکی محکمہ خزانہ برائے بیرونی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے روس سے تعلق رکھنے والے 4 افراد پر پابندی عائد کردی۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'او ایف اے سی نے ایندرل درکیچ کو امریکی صدارتی انتخاب 2020 میں مداخلت کی کوششوں پر ایگزیکٹیو آرڈر 13848 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔

دیگر افراد کے بارے میں بیان میں کہا گیا کہ 'روس کے دیگر تین شہریوں پر بھی پابندی عائد کی جو لکھتا انٹرنیٹ ریسرچ کے نام سے مشہور انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی سے منسلک تھے اور یہ روس کی یووگنی پریگوزن کی ذیلی کمپنی ہے'۔

امریکی محکمے نے جن مزید تین شہریوں پر پابندی عائد کی ہے کہ ان کے نام 'آرٹم لفشٹس، اینٹن اینڈریوف اور ڈیریا ایسلونووا ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کے 2016 کے انتخاب میں بھی روس کی مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ روس نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcb0sba0rhbzap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ