تاریخ شائع کریں2020 10 September گھنٹہ 23:51
خبر کا کوڈ : 475453

فرانس سے خریدے 5 رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کے حوالے،

بھارت نے فرانس سے خریدے گئے 5 رافیل طیارے باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔
بھارتی ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ بھارت نے فرانس سے خریدے گئے 5 رافیل طیارے باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

بھارت نے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے 2016 ءمیں فرانس سے59 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔

بھارتی شہر امبالا کی ایئربیس پر ہونے والی تقریب میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بھارتی فضائیہ کے حکام اور فرانسیسی وفد نے شرکت کی ۔

راج ناتھ سنگھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے بھارت کی خود مختاری پر نظر رکھنے والوں کو سخت پیغام ملے گا۔

فرانسیسی وزیر نے کہا کہ باقی 31 رافیل طیاروں کی وقت پر بھارت کو حوالگی کو یقینی بنایا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdchmmnkx23nqkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ