تاریخ شائع کریں2020 10 September گھنٹہ 23:44
خبر کا کوڈ : 475451

بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھرسیز فائر کی خلاف ورزی

بھارتی فوج نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پربیدوری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا،
بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھرسیز فائر کی خلاف ورزی
بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھرسیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پربیدوری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ 

پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی سے دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔

سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfttdjyw6deja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ