تاریخ شائع کریں2020 10 September گھنٹہ 23:18
خبر کا کوڈ : 475447

سعودی عرب اور بحرین نے اسرائیلی طیاروں کو اجازت دے دی۔

سعودی عرب اور بحرین نے مشرقی ایشیا کے لئے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضاؤں سے گذرنے کی اجازت دے دی ہے۔
سعودی عرب اور بحرین نے اسرائیلی طیاروں کو اجازت دے دی۔
امریکی صدر ٹرمپ کے داماد کوشنر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین نے مشرقی ایشیا کے لئے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضاؤں سے گذرنے کی اجازت دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے داماد نے بدھ کی رات اعلان کیا کہ سعودی عرب اور بحرین نے اسرائیلی طیاروں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ مشرقی ایشیا کی سمت جانے کے لئے ان ملکوں کے فضائی حدود استعمال کر سکتے ہیں ۔

کوشنر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل ، پندرہ ستمبر کو امریکی صدرٹرمپ کی موجودگی میں اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے سمجھوتے پر دستخط کردیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات نے تیرہ اگست کو صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے سمجھوتے کا اعلان کیا تھا۔پورے عالم اسلام نے متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaymny049n0y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ