تاریخ شائع کریں2020 10 September گھنٹہ 17:36
خبر کا کوڈ : 475425

عرب لیگ ایک غیرذمہ دار ادارہ ہے ۔

عرب لیگ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے معاہدے کی مذمت کے لیے فلسطین کی جانب سےجمع کروائے گئے قرار داد کے مسودے کو خارج کردیا۔
عرب لیگ ایک غیرذمہ دار ادارہ ہے ۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے عرب لیگ کو وابستہ اور خائن ممالک کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے قیام پر متحدہ عرب امارات کی مذمت کا بل منظور نہ ہونے سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ عرب لیگ ایک غیرذمہ دار ادارہ ہے ۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنے بیان میں کہا کہ عرب لیگ کا موقف امارات کی شرمناک حمایت کا ثبوت ہے اور اس کے موقف سے دوسرے ممالک بھی صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ پر چل پڑیں گے۔

اس بیان میں پی ایل او اور دیگر فلسطینی گروہوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عرب لیگ کے موقف کا مقابلہ کریں اور ایسی پالیسیاں اختیار کریں جن کی بنیاد پر صیہونی حکومت کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے منسوخ ہو جائیں ۔

واضح رہے عرب لیگ کے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں بعض عرب ممالک نے فلسطین کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات  کو معمول پر لانے کے سمجھوتے کے خلاف قرارداد کو ناکام بنا دیا۔
https://taghribnews.com/vdcgxn9tnak9ut4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ