تاریخ شائع کریں2020 9 September گھنٹہ 10:53
خبر کا کوڈ : 475308

بھارت نے پھر متنازعہ علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی کی ہے:چین

بھارت نے ایک بار پھر متنازعہ علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی ہے۔چین
بھارت نے پھر متنازعہ علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی کی ہے:چین
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق  پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکار غیر قانونی طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پینگیانگ تساؤ جھیل کے نزدیک شینپاؤ پہاڑی کے علاقے میں داخل ہوئے اور وہاں فائر بھی کیے۔

ترجمان چینی فوج کا کہنا ہے کہ بھارت  کی جانب سے سرحد پرا شتعال انگیزی سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ واضح رہے کہ 45 برس میں پہلی بار اس خطے میں فائرنگ کی گئی ہے، ایک معاہدے کے تحت اس علاقے میں بھارت اور چین نے کسی قسم کا بارودی اسلحہ استعمال نہ کرنے پر اتفاق کر رکھا ہے۔

چینی فوج کے ترجمان نے بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ ایل اے سی کی خلاف ورزی کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے اور فائرنگ کرنے والے اہل کاروں کو سزا دی جائے۔

بعدازاں بھارتی فوج کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ لداخ میں چینی اہل کاروں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ علاقے میں فائرنگ کی اور بھارتی چوکیوں کے نزدیک پیش قدمی بھی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک جانب بھارت چین کے ساتھ عسکری ، سفارتی اور سیاسی سطح پر بات چیت سے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کررہا ہے تاہم پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے متنازعہ علاقے میں جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgzn9t7ak9uw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ