تاریخ شائع کریں2020 9 September گھنٹہ 10:48
خبر کا کوڈ : 475307

پاکستان: زائرین کیلیے فیری سروس شروع کرنے کی منظوری

ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ ۔
پاکستان: زائرین کیلیے فیری سروس شروع کرنے کی منظوری
وزیراعظم پاکستان نے كراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور كراچی كے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ كراچی ملكی معیشت كے لیے انجن آف گروتھ كا كردار ادا كرتا ہے، كراچی كی ترقی ملک كی ترقی ہے لہذا وفاقی حكومت كراچی كے مسائل كے حل كے ضمن میں اپنا كردار ادا كرنے كے حوالے سے پر عزم ہے۔

وفاقی کابینہ نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد كے لیے كراچی، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ پر متعلقہ پورٹ اتھارٹیز كی جانب سے مسافروں كی سہولت كے لیے امیگریشن، كسٹم سمیت تمام سہولیات فراہم كی جائیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی حکومت اندرون سندھ میں منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عون عباس کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم نے کل اسلام آباد میں ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ ماڈل پناہ گاہ کے تصور کو پورے ملک تک وسیع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غریب طبقے کو سہولیات دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfxtdjew6dema.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ