تاریخ شائع کریں2020 9 September گھنٹہ 09:41
خبر کا کوڈ : 475286

اسرائیلی بینک کے سربراہ کا متحدہ عرب امارات پہلا کاروباری دورہ ۔

اسرائیل کے سب سے بڑے بینک کے سربراہ کی قیادت میں کاروباری افراد کا وفد تجارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بینک ہیپاؤلم کے سربراہ ڈوف کوٹلر کی قیادت میں ہائی ٹیک، فنانشل ٹیکنالوجی اور صنعت سے وابستہ افراد پر مشتمل مختصر وفد متحدہ عرب امارات کا پہلا کاروباری دورہ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہدہ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد امریکی صدر کے ساتھیوں سمیت اسرائیلی وفد نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔

اسرائیلی اور امریکی وفد کے دورے میں مختلف شعبوں میں تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اسرائیلی بینک کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات کے پہلے کاروباری دورے کو مستقبل میں وسیع توقعات کے لیے پہلا قدم اور سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے نجی طیارے میں دبئی روانگی سے قبل میڈیا کو بتایا کہ 'ہمیں یقین ہے کہ بینکوں کے سربراہوں اور معاشی ماہرین کے درمیان براہ راست اور نفیس رابطوں سے براہ راست کاروبار کی راہ ہموار ہوگی'۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا میں بھر میں آنے والی معاشی سست روی کے پیش نظر وفد کو نئے راستوں کی تلاش ہے۔

اسرائیلی بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دو روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں وفد دبئی میں بینکاروں اور کاروباری شخصیات سےملاقاتیں کرے گا، جس کے بعد ابوظہبی جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بینک لیومی کے سربراہ کی قیادت میں ایک اور وفد 14 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گا۔

اسرائیلی حکومت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے وفد کو بھی حکومت کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے، تاہم فی الحال کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔
https://taghribnews.com/vdcbwsba0rhbz5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ