تاریخ شائع کریں2020 9 September گھنٹہ 09:21
خبر کا کوڈ : 475284

عراق: اربعین کے موقع پر غیر ملکی زائرین کے داخلے پر پابندی،

اربعین کے موقع پر غیر ملکی زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی رہے گی۔ وزارت صحت عراق
عراق کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اربعین کے موقع پر غیر ملکی زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی رہے گی۔

سیف البدر نے بتایا کہ پیر کو وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی زیر صدارت کورونا کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صرف تجارتی لین دین کے لیے محدود پیمانے پر سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا گيا۔

انھوں نے بتایا کہ غیر ملکی زائرین کے عراق میں داخلے کی ممانعت ابھی باقی ہے اور یہ پابندی اربعین کے موقع پر باقی رہے گی۔ سیف البدر نے کہا کہ حکومت پر عراقی شہریوں کی صحت کی حفاظت کی ذمہ داری ہے جس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس میں پیر کے روز کربلا کے گورنر کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ کربلا، اربعین کے موقع پر غیرملکی زائرین کے استقبال کے لیے تیار ہے، حالانکہ بعد میں بتایا گيا کہ گورنر کے بیان میں ترجمے کی غلطی کی وجہ سے اس طرح کی غلط فہمی پیدا ہوئی اور انھوں نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ کرونا کی وبا کا خاتمہ ہوگا اور دسیوں لاکھ زائرین اربعین کے موقع پر عراق آئيں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjoiexxuqea8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ