تاریخ شائع کریں2020 8 September گھنٹہ 22:04
خبر کا کوڈ : 475263

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور ہر روز دنیا بھر میں اس وبا سے لاکھوں افراد ہلاک اور متاثر ہو رہے ہیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری
دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور ہر روز دنیا بھر میں اس وبا سے لاکھوں افراد ہلاک اور متاثر ہو رہے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا انفیکشن آخری وبا نہیں ہے اور دنیا کے ممالک کو مستقبل کے بحرانوں کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

گیبریاسز نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا یہ آخری وبائی بیماری نہیں ہو گی۔ تاریخ نے ہمیں سکھایا ہے کہ وبائیں زندگی کا ایک حصہ ہیں۔ لیکن اگلی بار جب وبا آئےتو ہم سب کو اس کے لئے تیار رہنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجیوں میں بہت زیادہ پیشرفت کے باوجود، بہت سے ممالک نے ابھی تک اپنے صحت عامہ کے نظام پر صحیح سمت میں توجہ نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں اب تک تقریبا 9 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcg3n9twak9ux4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ