تاریخ شائع کریں2020 8 September گھنٹہ 17:33
خبر کا کوڈ : 475239

بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 133 افراد مارے گئے

بھارت میں آج منگل کے روز کورونا کے متاثرہ لگ بھگ تینتالیس ہزار مریضوں میں سے ایک ہزار 133 افراد لقمۂ اجل بن گئے
بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 133 افراد مارے گئے
بھارت میں آج منگل کے روز کورونا کے متاثرہ لگ بھگ تینتالیس ہزار مریضوں میں سے ایک ہزار 133 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

بھارتی میڈیا نے وزارت صحت  کے حوالے سے آج بروز منگل اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 75 ہزار 809 نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 42 لاکھ 80 ہزار 422 ہو گئی۔

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 ہزار 521 مریض صحت یاب لیکن اس دوران ایک دن میں کورونا سے ایک ہزار 133 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 72 ہزار 775 ہو گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت کورونا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑ کے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjtiexhuqea8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ