تاریخ شائع کریں2020 8 September گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 475236

لبنان میں مسلح حریری گروپس کی جھڑپیں

المیادین کی رپورٹ کے مطابق مسلح جھڑپیں پیر کی رات بیروت میں سعد حریری کی سیاسی پارٹی  المستقبل اور ان کے بڑے بھائی بہاء الحریری کے حامیوں کے مابین ہوئیں، تاہم سکیورٹی اہلکاروں  کی مداخلت کی وجہ سے یہ خونریز جھڑپیں فی الحال تھم گئی ہیں
لبنان میں مسلح حریری گروپس کی جھڑپیں
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے طریق الجدیدہ علاقے میں ہونے والی مسلح جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق مسلح جھڑپیں پیر کی رات بیروت میں سعد حریری کی سیاسی پارٹی  المستقبل اور ان کے بڑے بھائی بہاء الحریری کے حامیوں کے مابین ہوئیں، تاہم سکیورٹی اہلکاروں  کی مداخلت کی وجہ سے یہ خونریز جھڑپیں فی الحال تھم گئی ہیں۔

لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے بیٹوں سعد حریری اور بہاء حریری کے اختلافات اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور مسلح جھڑپوں کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

لبنان میں ہونے والے احتجاج کے موقع پر بہاء الحریری نے مظاہرین کی قیادت سنبھالنے کی کوشش کی تھی اور اب بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنے اور تحریک مزاحمت کے ہتھیاروں کے خلاف بقول ان کے سعد حریری کی کوتاہی اور ناتوانی کا مقابلہ کرنے کے بہانے وہ سیاست میں قدم رکھنے کی کوشش میں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgwn9t3ak9ux4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ