تاریخ شائع کریں2020 7 September گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 475143

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

یورپی یونین نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر  اندرولا کامینارا نے  کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن ، ٹیسٹنگ اور کورونا کیسز کا سراغ لگانے کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

یورپی یونین کی سفیر نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل اور آبادی کےپس ماندہ طبقات کی مشکلات کے ازالے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔
https://taghribnews.com/vdcdok0osyt05f6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ