تاریخ شائع کریں2020 4 September گھنٹہ 16:50
خبر کا کوڈ : 474754

پارلیمنٹ اسپیکر قالیباف کا اندیمشک میں سیمنٹ کی فیکٹری کا دورہ،

ایرانی حکام کو مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگارفراہم کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے ۔اسپیکر قالیباف
پارلیمنٹ اسپیکر قالیباف کا اندیمشک میں سیمنٹ کی فیکٹری کا دورہ،
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اندیمشک میں سیمنٹ کی فیکٹری کے دورے کے دوران تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگارفراہم کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے ۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف صوبہ خوزستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اندیمشک میں سیمنٹ کی فیکٹری کے دورے کے دوران تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو روزگارکی فراہمی کے سلسلے میں مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر انتخاب کرنا چاہیے۔

ایرانی اسپیکر نے فیکٹریوں میں کام کرنے والے محنت کشوں اور مزدوروں کو در پیش مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں کہا کہ فیکٹریوں کے مالکان اور حکومتی اداروں کو ملکر موجودہ مشکلات کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ اندیمشک میں سیمنٹ کی فیکٹری فعال فیکٹری ہے جو غیر ملکی کرنسی کی درآمد میں مؤثر کردار ادا کرسکتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcamynyy49n001.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ