تاریخ شائع کریں2020 1 September گھنٹہ 20:05
خبر کا کوڈ : 474488

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں کے جلوس پر تشدد،

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پہلے عزاداروں کے جلوس کو نکلنے کی اجازت نہیں دی پھر شرکاء پر تشدد کیا گیا۔
بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں کے جلوس پر تشدد،
پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پہلےعزاداروں کے جلوس کو نکلنے کی اجازت نہیں دی  پھر شرکاء پر تشدد کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عید پر مساجد کو تالے لگوا دیے گئے اور اب محرم میں تشدد  کے مناظر پیش کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران یکجہتی کا ثبوت دینے پر تمام مکاتب فکر کا مشکور ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے لداخ کی صورت حال پر بھارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کو اپنے نکتہ نظر اور اپنی فورسز پر اعتماد ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے 20 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ اگست میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں خاتون سمیت 20 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کے ایم ایس کے مطابق گزشتہ ماہ پرامن مظاہروں میں بھارتی فوج کی فائرنگ، شیلنگ اور پیلٹس کے استعمال سے 92 کشمیری شدید زخمی ہوئے۔ حریت رہنماؤں سمیت 328 کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ متعدد کشمیری نوجوانوں کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران سرینگر میں فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا اور ضلع پلوامہ میں بھی 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

جعلی مقابلے کے دوران کشمیری جوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں فائرنگ کر کے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا
https://taghribnews.com/vdceve8evjh8fei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ