تاریخ شائع کریں2020 1 September گھنٹہ 19:03
خبر کا کوڈ : 474477

لبنان کے نئے وزیراعظم، ، مصطفیٰ ادیب

لبنان کے نومنتخب وزیراعظم مصطفیٰ ادیب اس سے قبل جرمنی میں لبنان کے سفیر رہ چکے ہیں۔
لبنان کے نئے وزیراعظم، ، مصطفیٰ ادیب
خبررساں ادارے کے مطابق، قانون اور سیاسیات میں ڈاکٹریٹ کرنے والے لبنان کے نومنتخب وزیراعظم مصطفیٰ ادیب اس سے قبل جرمنی میں لبنان کے سفیر رہ چکے ہیں اور صدر مائیکل عون کی میزبانی میں ہونے والی مشاورت میں لبنان کی تمام مرکزی جماعتوں نے ان کی حمایت کی۔

مصطفیٰ ادیب کا کہنا تھا کہ 'ہمارے ملک کے لیے بہت محدود موقع ہے اور جو مشن میں نے قبول کیا ہے اس پر تمام سیاسی فورسز کا اتفاق ہے'۔

مصطفیٰ ادیب نے باصلاحیت ٹیم کے انتخاب کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ 'مذاکرات اور وعدوں کا وقت نہیں ہے بلکہ سب کے تعاون سے کام کرنے کا وقت ہے'۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے دھماکے سے تباہ ہونے والے بیروت کے علاقے کا دورہ کیا جہاں 190 سے زائد افراد ہلاک اور 6 ہزار زخمی ہوگئے تھے۔

مصطفیٰ ادیب کا نام ایک روز قبل ہی اس وقت سامنے آیا تھا جب لبنان کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ سعد حریری سمیت سابق وزرائے اعظم نے انہیں نامزد کیا۔

رپورٹس کے مطابق سعد حریری کے علاوہ حزب اللہ بھی مصطفیٰ ادیب کی نامزدگی میں شامل ہے، اس لیے انہیں حکمرانی کے دوران سابق وزرائے اعظم اور طاقت ور جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔

یاد رہے کہ بیروت میں 4 اگست کو تباہ کن دھماکے کے بعد ملک میں حکمران طبقے کے خلاف شدید احتجاج کے نتیجے میں اس وقت کے وزیراعظم حسن دیب اور ان کی کابینہ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdccm0q0m2bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ