تاریخ شائع کریں۶ شهريور ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۷:۵۲
خبر کا کوڈ : 474082

کراچی بارشیں؛ ‏وزیراعظم کی شہریوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی اور اس کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وفاقی ادارے اپنے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔ وزیر اعظم پاکستان
کراچی بارشیں؛ ‏وزیراعظم کی شہریوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گورنر سندھ کو ہدایت دی کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچایا جائے اور لوگوں کی محفوظ مقامات پر جلد منتقلی کا انتظام بھی کیا جائے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فون کیا اور کراچی سمیت سندھ بھر میں حالیہ بارشوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے گورنر سندھ کو ریلیف کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہدایت دی کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچایا جائے اور لوگوں کی محفوظ مقامات پر جلد منتقلی کا انتظام بھی کیا جائے۔
http://www.taghribnews.com/vdceve8ewjh8f7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس