تاریخ شائع کریں2020 27 August گھنٹہ 17:33
خبر کا کوڈ : 474079

مقبوضہ کشمیر؛ محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد

مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کرکے عزاداروں کے جلوس پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر؛ محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد
خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر محرم الحرام کے جلوس نکالنے پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے چار دیواری کے اندر چھوٹی چھوٹی مجالس کی اجازت دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں نکالے گئے محرم کے پر امن جلوس پر بھارتی فوج کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔

عزاداروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے چار دیواری کے اندر مجالس کرنا ممکن نہیں ہے اور حکومت باہر سڑکوں اور گلی کوچوں میں مجالس کی اجازت نہیں دے رہی۔

دوسری جانب بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس بار کرونا وائرس کی وجہ سے محرم کی مجالس متاثر ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔
سرینگر کے ایک مضافاتی علاقے میں جلوس کے دوران آزادی کا نعرہ لگانے والے نوجوانوں کے خلاف تھانہ پارمپورہ میں مقدمہ درج کر کے بھارتی فوجی اہلکاروں نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
https://taghribnews.com/vdca0ynyo49n0w1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ