تاریخ شائع کریں2020 23 August گھنٹہ 18:36
خبر کا کوڈ : 473693

ترکی میں بحر اسود کی ساحلی پٹی پر سیلابی ریلے نے تباہی مچادی،

ترکی میں مسلسل بارشوں سے بحر اسود میں طغیانی آگئی جب کہ سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے 5 افراد ہلاک،
ترکی میں بحر اسود کی ساحلی پٹی پر سیلابی ریلے نے تباہی مچادی،
ترکی میں مسلسل بارشوں سے بحر اسود میں طغیانی آگئی جب کہ سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے 5 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی میں بحر اسود کی ساحلی پٹی پر سیلابی ریلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے جب کہ 127 افراد کو سیلابی ریلے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

سیلابی ریلے کی وجہ سے ترکی کے شہر دیریلی کے 118 گاؤں کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہوگیا۔ سیلابی ریلے میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہیں۔ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

ترکی کے محکمہ موسمیات نے ملک کے تین صوبوں میں موسلا دھار بارشوں اور طوفان کی پیشن گوئی کی ہے جس کے بعد شہری حکومت نے لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb9fbafrhbz0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ