QR codeQR code

امریکہ ایک بار پھر تنہا رہ گیا اور ملت ایران سربلند و سرفراز ہے۔

19 Aug 2020 گھنٹہ 18:40

ایٹمی سمجھوتے کو نقصان پہنچانے کے لئے امریکہ کی میکانزم اسنیپ بیک کو استعمال کرنے کی کوششیں بھی ناکام ہو جائیں گی۔۔حسن روحانی


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو نقصان پہنچانے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے ایک میکانزم  اسنیپ بیک کو استعمال کرنے کی امریکہ کی نئی کوششیں بھی ناکام ہو جائیں گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے میکانزم میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے فریق یا اس کا کوئی ایک فریق ہی اس میکانزم سے استفادہ کر سکتا ہے لیکن امریکہ جو ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکل چکا ہے، وہ اس میکانیزم کو استعمال نہیں کر سکتا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے کے تمام فریق پہلے ہی امریکی کوششوں کی مذمت کر چکے ہیں اور امریکہ ایک بار پھر تنہا رہ گیا اور ملت ایران سربلند و سرفراز ہے۔

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ایران کے عوام اور حکام نے دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وائٹ ہاؤس کو سمجھا دیا کہ اس نے ایران کے سلسلے میں غلطی کی ہے ۔ صدر ایران نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے جابر حکام اور ملت ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں ہمیشہ باقی نہیں رہیں گی۔

ایران کے صدر نے واضح کیا کہ حکومت ملک کو نان پیٹرولئم برآمدات کے ذریعے چلا رہی ہے۔ انہوں نے پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے حکومت ایران کے اقدامات کو امریکہ کے منہ پر طمانچے سے تعبیر کیا۔


خبر کا کوڈ: 473218

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/473218/امریکہ-ایک-بار-پھر-تنہا-رہ-گیا-اور-ملت-ایران-سربلند-سرفراز-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com