تاریخ شائع کریں2020 18 August گھنٹہ 18:15
خبر کا کوڈ : 473061

اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت: سعودی عرب

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انجام پانے والی پروازیں سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کریں گی۔
اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت: سعودی عرب
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔  

ابوظہبی کے ولی عہد کے سینئر مشیر نے کہا ہے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انجام پانے والی پروازیں سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کریں گی۔

صیہونی اخبار اسرائیل الیوم نے ابوظہبی کے ولیعہد کے سینئر مشیر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ابوظہبی اور تل ابیب میں ایک دوسرے کا سفارت خانہ کھلنے کے ساتھ ہی یہ بھی طے پایا ہے کہ اسرائیلی طیارے سعودی فضائی حدود استعمال کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کے ولیعھد کے سینئر مشیر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بحرین اور عمان بھی رواں سال کے اختتام تک باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔

صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں جمعرات کو فریقین نے باہمی تعلقات کی استواری کے معاہدے پر دستخط کردئے۔

متحدہ عرب امارات کی اس خیانت کارانہ حرکت پر اسے اسلامی ممالک اور فلسطینی تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaieny649n0w1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ