تاریخ شائع کریں2020 15 August گھنٹہ 17:35
خبر کا کوڈ : 472664

ایران کی عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کی مذمت،

امریکہ نے اپنے اتحادی عرب حکمرانوں کا منافقانہ چہرہ نمایاں کردیا ہے۔محمد جواد ظریف
ایران کی عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کی مذمت،
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کی مذمت اور اسے امریکی ناٹک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے اتحادی عرب حکمرانوں کا منافقانہ چہرہ نمایاں کردیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ خام خیال ہے کہ وہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات یا بعض دیگر عرب حکمرانوں کے درمیان معاہدے کروا فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ ثابت کر چکی ہے کہ وہ ہمارے خطے کے سیاسی حقائق سمجھنے سے قاصر ہے۔ ایرانی وزير خآرجہ نے کہا کہ فلسطین کی قسمت کا فیصلہ فلسطینی عوام کریں گے اور ہم فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔

ایرانی وزیر خآرجہ نے کہا کہ ہمارے خطے کے عرب حکمرانوں کو عرب عوام کے اندر مقبولیت حاصل نہیں لہذا اسرائیل کے ساتھ  ان کے معاہدوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdciqra55t1ayq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ