تاریخ شائع کریں2020 15 August گھنٹہ 17:17
خبر کا کوڈ : 472662

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پایا جاچکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پایا جاچکا ہے جس کے باعث صحتیاب مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پایا جاچکا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پایا جاچکا ہے جس کے باعث صحتیاب مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور روزانہ سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد بڑی حد تک کم رہ گئی ہے۔

آج ملک میں مزید 524 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 5 مریض وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جس سے 15 اگست کی صبح تک ملک میں مجموعی کیسز 2 لاکھ 88 ہزار319 جبکہ اموات 6 ہزار 166 ہوگئیں۔

اس کے علاوہ مزید 409 مریض کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ19 سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 624 ہوگئی۔

پاکستان میں 26 فروری کو پہلے 2 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد مارچ میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے باعث وائرس کا پھیلاؤ نسبتاً سست رہا اور اپریل میں اس میں تیزی آنی شروع ہوگئی۔

تاہم رمضان اور عید کے موقع پر لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث مئی اور جون میں صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی اور یومیہ 6 ہزار سے زائد کیسز اور 100 سے اوپر اموات سامنے آنے لگی۔

جس کے بعد جولائی کے آٖغاز سے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور اب اگست کے مہینے میں صورتحال مزید بہتر ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg3x9txak9u34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ