تاریخ شائع کریں2020 15 August گھنٹہ 17:13
خبر کا کوڈ : 472661

سلامتی کونسل میں امریکہ کی شکست،،

سلامتی کونسل میں امریکہ کی شکست کے بعد اب جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اکتوبر کے مہینے سے ایران پر لگی اسلحہ جاتی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔
سلامتی کونسل میں امریکہ کی شکست،،
رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی خواہاں امریکی قرارداد کو سلامتی کونسل میں صرف دو ووٹ مل سکے اور اس طرح امریکہ کو بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ایران مخالف قرار داد پر ہونے والی ووٹنگ میں گیارہ ممالک نے حصہ نہیں لیا، دو ممالک نے اسکی حمایت جبکہ دو ممالک نے اسکی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ قرارداد کے حق میں امریکہ کے علاوہ صرف جمہوریہ ڈومینیکن نے ووٹ ڈالا جبکہ روس اور چین نے اسکی مخالفت میں ووٹ ڈال کر اسے ویٹو کر دیا۔

سلامتی کونسل میں امریکہ کی شکست کے بعد اب جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اکتوبر کے مہینے سے ایران پر لگی اسلحہ جاتی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی معاہدے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق ایران پر عائد اسلحہ جاتی پابندیاں آئندہ 18 اکتوبر کو ختم ہونے والی تھیں، مگر امریکی حکومت نے ایران کے خلاف اپنے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ان پابندیوں میں مزید توسیع کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور بدھ کے روز ایک قرارداد کا مسودہ سلامتی کونسل میں پیش کیا تھا جس میں اسے ناکامی ہوئی۔
https://taghribnews.com/vdcfv0djyw6deva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ