تاریخ شائع کریں2020 14 August گھنٹہ 16:05
خبر کا کوڈ : 472562

کشمیر میں بھی آج یوم آزادی پاکستان منایا جارہا ہے

ورثان شہدائے جموں اور تحریک آزادی کشمیر کی طرف سے اس موقع کے حساب سے بنائے گئے سیکڑوں پوسٹرز جگہ جگہ چسپاں کیے گئے ہیں
کشمیر میں بھی آج یوم آزادی پاکستان منایا جارہا ہے
مقبوضہ کشمیر میں بھی آج یوم آزادی پاکستان اور یوم تشکر منایا جارہا ہے جبکہ کل بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایاجائے گا۔

حریت کانفرنس کی اپیل پر کشمیری مسلمان 14 اگست کو یوم آزادی اور یوم تشکر کے طور پر منارہے ہیں۔

اس موقع پر سخت پابندیوں اور بھارتی فوج کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان سے اظہار محبت کے لیے سری نگر اور دیگر علاقوں میں سبز ہلالی پرچم لہرادیے۔

ورثان شہدائے جموں اور تحریک آزادی کشمیر کی طرف سے اس موقع کے حساب سے بنائے گئے سیکڑوں پوسٹرز جگہ جگہ چسپاں کیے گئے ہیں۔

قابض افواج کشمیریوں کو یوم آزادی منانے اور احتجاجی مظاہروں سے روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ چپے چپے پر بھارتی فورسز کشمیریوں کو روک کر ان کی تلاشی لی رہی ہے اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، شبیر ڈار، بلال صدیقی، عمر عادل اور دیگر نے اپنے بیانات میں پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف جنوبی ایشیا کے مسلمانوں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے امید کی کرن ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfv0dj0w6deta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ