QR codeQR code

اسرائیل اور عرب امارات کے مابین معاہدہ

حماس اور جھاد اسلامی نے قومی وحدت کا مطالبہ کردیا

14 Aug 2020 گھنٹہ 16:01


حماس اور جھاد اسلامی نے اسرائیل اور عرب امارات کے مابین ہونے والے معاہدے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی کے جنرل سیکریٹری زیاد النخاله کے مابین ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں طے پایا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہونے والے معاہدے کا قومی وحدت کے ذریعےمقابلہ کیا جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس سے ان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو جائیں گے۔

اس معاہدے کی تفصیلات فون کال پر طے ہوئی اور ٹیلی کانفرنس کے دوران ہی معاہدے کے منظوری دی گئی۔ جمعرات کو منعقد کی گئی ٹیلی کانفرنس میں ٹرمپ، شیخ محمد بن زاید اور بنجمن نتن یاہو نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 472559

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/472559/حماس-اور-جھاد-اسلامی-نے-قومی-وحدت-کا-مطالبہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com