تاریخ شائع کریں2020 14 August گھنٹہ 15:55
خبر کا کوڈ : 472557

الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر حملے کر رہا ہے اور اس غریب عرب ملک کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔جارح سعودی اتحاد اب تک سولہ ہزار یمنی شہریوں کو شہید ، دسیوں ہزار کو زخمی اور لاکھوں کو بے گھر اور دربدر کر چکا ہے
الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی
جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اٹھانوے بار الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

المسیرہ ٹی وی نے جمعرات کو رپورٹ دی کہ جارح سعودی اتحاد الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ساتھ ہی یمن کے دیگر علاقوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے اسٹاک ہوم سمجھوتے کی اب تک ذرہ برابر بھی پابندی نہیں کی ہے۔ اسٹاک ہوم سمجھوتے میں الحدیدہ میں جنگ بندی کی پابندی پر زور دیا گیا تھا۔ عالمی برادری نے بھی سعودی عرب کی جانب سے اسٹاک ہوم سمجھوتے کی باربار پامالی پر کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے داعش دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں صوبہ بیضاء کی وادی عزج پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر حملے کر رہا ہے اور اس غریب عرب ملک کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔جارح سعودی اتحاد اب تک سولہ ہزار یمنی شہریوں کو شہید ، دسیوں ہزار کو زخمی اور لاکھوں کو بے گھر اور دربدر کر چکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcji8exauqeaiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ