تاریخ شائع کریں۲۴ مرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۵:۵۲
خبر کا کوڈ : 472556

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 300 کیسز میں سے 2 لاکھ 65 ہزار 215 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 6 ہزار 153 ہے
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 300 کیسز میں سے 2 لاکھ 65 ہزار 215 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 6 ہزار 153 ہے۔

ملک میں آج (14 اگست) کی صبح تک 174 نئے کیسز اور 3 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک ہزار 155 افراد شفایاب بھی ہوگئے۔

کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کے خاتمے اور اس کے تحت عائد پابندیاں بڑی حد تک کم ہونے کے باعث قوم آج یوم آزادی کو جوش و خروش سے منا رہی ہے، تاہم حکام کی جانب سے یہ خبردار کیا گیا تھا کہ احتیاطی تدابیر اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) پر عمل نہ کیا تو یہ وبا دوبارہ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

اگر ملک میں اب تک کی مجموعی صورتحال یا کورونا کے ان ساڑھے 5 ماہ پر نظر دوڑائیں تو 26 فروری کو کراچی میں پہلے کیس کے بعد ابتدائی ایک ماہ اس کے کیسز کی تعداد کافی کم تھی۔

تاہم اپریل میں یہ کیسز بڑھنا شروع ہوئے اور پھر مئی میں اس کی صورتحال تبدیل ہونے لگی جبکہ جون کے مہینے میں یہ وائر اپنی بلندی کو پہنچ گیا اور یومیہ کیسز کی تعداد 6 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی جبکہ ایک روز میں 100 سے زیادہ اموات بھی ہوئیں۔

تاہم جولائی کے مہینے میں ایک مرتبہ پھر صورتحال بہتری کی جانب آنا شروع ہوئی، یومیہ کیسز اور اموات میں کمی دیکھی گئی اور پھر اگست میں اس میں بڑی حد تک کمی ہوگئی۔

اگست میں یومیہ کیسز ہزاروں سے کم ہوکر سیکڑوں میں ہوگئے جبکہ اموات بھی سیکڑوں سے کم ہوکر درجنوں تک آگئیں۔
http://www.taghribnews.com/vdciwra5qt1ayw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس