تاریخ شائع کریں2020 14 August گھنٹہ 15:46
خبر کا کوڈ : 472554

صیہونی حکومت اور امارات کے درمیان ہونے والا معاہدہ حماقت ہے

ایران کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کی مذمت کی اور اسے حماقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلا شک اس کے نتائج سے علاقے میں مزاحمتی بلاک مزید مضبوط ہو گا۔
صیہونی حکومت اور امارات کے درمیان ہونے والا معاہدہ حماقت ہے
ایران کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کی مذمت کی اور اسے حماقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلا شک اس کے نتائج سے علاقے میں مزاحمتی بلاک مزید مضبوط ہو گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام اور اسی طرح دنیا کی آزاد ضمیر قومیں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور اسرائیل اور اس کے آلۂ کاروں کے جرائم کو کبھی بھی معاف نہیں کریں گی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ بلا شک مسلمانوں کے قبلۂ اول اور فلسطینی سرزمین کی آزادی کیلئے گزشتہ 7 عشروں سے بہایا جانے والا خون رنگ لائے گا اور فلسطین کی امنگوں کا سودا کرنے والوں سے اس کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں بیت المقدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ ابو ظہبی کے تعلقات کی بحالی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ خلیج فارس کے علاقے کے مسائل اور معاملات میں ہر قسم کی مداخلت سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر اس کی تمام تر ذمہ داری متحدہ عرب امارات اور اس کے حامی دیگر ممالک پر عائد ہو گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک کے پہلے سے ہی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات برقرار تھے جو اب مکمل طور پر آشکار ہو گئے ہیں۔  متحدہ عرب امارات کے اس مجرمانہ اقدام سے امت مسلمہ اور خاص طور پر فلسطینی مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی اس سنگین خیانت کو تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جائےگا۔
https://taghribnews.com/vdcgnx9ttak9un4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ