تاریخ شائع کریں2020 14 August گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 472552

فرانس کا ترکی کے خلاف بحیرہ روم میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

ترک بحریہ کی سیکیورٹی میں ترکی کا بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم کے جن علاقوں میں گیس اور تیل دریافت کررہا ہے، ان پر یونان اور قبرص کو اعتراض ہے کہ وہ ان کے علاقے ہیں
فرانس کا ترکی کے خلاف بحیرہ روم میں فوج تعینات کرنے کا اعلان
فرانس نے ترکی کے خلاف مشرقی بحیرہ روم میں مزید فوج تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کے درمیان متنازع پانیوں میں قدرتی گیس اور تیل کی تلاش پر تنازع جاری ہے۔

ترک بحریہ کی سیکیورٹی میں ترکی کا بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم کے جن علاقوں میں گیس اور تیل دریافت کررہا ہے، ان پر یونان اور قبرص کو اعتراض ہے کہ وہ ان کے علاقے ہیں۔

اس معاملے پر فرانس یونان اور قبرص کا حامی اور ترکی کی مخالفت کررہا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ تیل و گیس کی اس مہم کو فی الفور روک دے ورنہ اس کا نتیجہ فوجی جھڑپ کی صورت میں برآمد ہوسکتا ہے۔

ایمانوئل میکرون نے مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یونان سے تعاون کے لیے اس علاقے میں تعینات اپنی فوج میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب ترکی کا کہنا ہے کہ یہ سمندری علاقہ اس کی ملکیت ہے اور وہ پانیوں میں اپنے حقوق، مفادات اور تعلقات کا دفاع کرنا جانتا ہے۔ مشرقی بحیرہ روم میں گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں جن پر ترکی، قبرص اور اسرائیل کے درمیان اکثر تنازع رہتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcenw8ewjh8fni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ