تاریخ شائع کریں2020 14 August گھنٹہ 15:20
خبر کا کوڈ : 472550

یوم آزادی پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو نہ بھولیں

پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں یوم آزادی مناتے ہوئے اپنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے اور پاکستان کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں کارکنانِ تحریک پاکستان کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید اور ان کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بہت سے مسائل درپیش ہوئے لیکن ہماری پُر عزم قوم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ان پر قابو پا لیا، ہمیں کورونا کیخلاف حفاظتی تدابیر پر لازماً عملدرآمد جاری رکھنا ہوگا، ہماری معیشت ہر شعبے میں ترقی کر رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم بحران سے نکل چکے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں یوم ِ آزادی مناتے ہوئے اپنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جنہیں کشمیریوں کو بھارتی سیکورٹی فورسز بے تحاشا مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں، میں اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
https://taghribnews.com/vdccpiq0x2bqmp8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ