تاریخ شائع کریں2020 14 August گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 472548

کشمیر میں دو پولیس اہلکار مارے گئے

ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقے نوگام میں آج جمعے کی صبح مسلح افراد نے پولیس کی ایک پارٹی پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا
کشمیر میں دو پولیس اہلکار مارے گئے
ہندوستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں کل 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس درمیان ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقے نوگام میں آج جمعے کی صبح مسلح افراد نے پولیس کی ایک پارٹی پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔

جموں کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوگام بائی پاس پر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ کشمیر کے سلسلے میں ہندوستان کی مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے وہاں کی مقامی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور گزشتہ ایک برس کے دوران کرفیو، سخت ترین لاک ڈاؤن اور فوجی محاصرے کے باوجود وہاں مسلحانہ  جد و جہد میں رجحان بڑھا ہے اور ہندوستانی فورسز پر اب تک دسیوں بار جان لیوا حملے کئے جا چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjx8exouqeaiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ