تاریخ شائع کریں2020 14 August گھنٹہ 14:44
خبر کا کوڈ : 472543

یمنی فورسز کی داعش دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی

رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ البیضاء کے قیفہ علاقے میں جو القاعدہ اور داعش دہشتگردوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے پیشقدمی کی جس کے نتیجے میں  کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یمنی فورسز کی داعش دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی فورسز جنوبی یمن میں داعش اور القاعدہ کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ البیضاء کے قیفہ علاقے میں جو القاعدہ اور داعش دہشتگردوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے پیشقدمی کی جس کے نتیجے میں  کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کو شکست ایسے میں ہوئی کہ جب امریکی اور جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے دہشتگردوں کو نجات دلانے کیلئے یمن کی فوج اور عوامی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز کی پیشقدمی کی وجہ سے دہشتگرد گروہوں کے سرغنے مارب کی جانب بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

القاعدہ اور داعش دہشتگرد کافی عرصے سے صوبہ البیضاء اور جنوبی یمن کے کچھ علاقوں میں موجود ہیں اور انھیں سعودی اتحاد کی حمایت حاصل ہے۔

 سعودی عرب ، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے ۔ سعودی عرب نے غریب عرب ملک یمن کا فضائی ، زمینی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک لاکھوں یمنی شہید،  زخمی اوردربدر ہوچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceew8exjh8fni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ