تاریخ شائع کریں2020 14 August گھنٹہ 14:39
خبر کا کوڈ : 472542

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 74 واں یوم آزادی

صوبائی دارالحکومتوں میں جشن آزادی کا آغاز پروقار تقریب سے کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ انہوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی
اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 74 واں یوم آزادی
پاکستانی قوم آج 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے، یوم آزادی کے موقع پر ہرطرف سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آرہی ہے، عمارات، گلیوں اور گھروں کو برقی قمقموں، پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ بچے اور بڑے سب ایک رنگ میں رنگے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

صوبائی دارالحکومتوں میں جشن آزادی کا آغاز پروقار تقریب سے کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ انہوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

جشن آزادی شروع ہوتے ہی ملک بھر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، سڑکوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور رقص کیا۔

لاہور میں مینار پاکستان پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جسے دیکھنے کے لیے پہلے سے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھی۔ 

کراچی میں مختلف مقامات پر آتش بازی کی گئی اور قومی ترانے بجائے گئے۔ شہر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بھی موجود تھے۔ آتش بازی کا اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کیا گیا۔ فائیو اسٹار چورنگی پر ہزاروں افراد موجود تھے۔

حیدر آباد میں جگہ جگہ عوامی سطح پر آتش بازی ہوئی اور لوگوں نے ملک  و قوم کے حق میں نعرے بلند کیے۔
https://taghribnews.com/vdcdox0oxyt05k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ