QR codeQR code

کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ عمران خان

13 Aug 2020 گھنٹہ 17:23

کراچی کی عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے اور کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم پاکستان


وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں کراچی کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے جنہیں وہ تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں بارشوں کے بعد صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصاً کراچی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کی عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے اور کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں میں کراچی میں نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث سیلابی صورتحال رہی جبکہ صوبائی و شہری حکومت بلدیاتی مسائل کے حل میں ناکام نظر آئیں۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے بھی کراچی کی ناگفتہ بہ صورتحال پر میئر کراچی وسیم اختر اور سندھ حکومت کے خلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے سرزنش کی۔


خبر کا کوڈ: 472491

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/472491/کراچی-کو-تنہا-نہیں-چھوڑیں-گے-عمران-خان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com