تاریخ شائع کریں2020 13 August گھنٹہ 17:15
خبر کا کوڈ : 472488

باڑ لگانے کے عمل میں افغان سرزمین پر تجاوز نہیں کیا جارہا۔ پاکستان

پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فوج کی طرف سے باڑ لگانے کے عمل کو غیرقانونی گرداننے کو مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ پاکستان
باڑ لگانے کے عمل میں افغان سرزمین پر تجاوز نہیں کیا جارہا۔ پاکستان
پاکستان نے افغان میڈیا کی رپورٹس اور افغان وزارت خارجہ کے باڑ بارے بیان کو مسترد کردیا۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فوج کی طرف سے باڑ لگانے کے عمل کو غیرقانونی گرداننے کو مسترد کرتے ہیں، سیکیورٹی تحفظات دور کرنے کے لئے باڑلگائی جارہی ہے، باڑلگانے کا عمل عالمی قوانین کے عین مطابق ہے، باڑ لگانے کے عمل میں افغان سرزمین پر تجاوز نہیں کیا جارہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سائیڈ کو مشورہ ہے کہ بارڈر معاملات پر کوئی غلط فہمی دور کرنے کے لئے متعلقہ ادارہ جاتی میکینزم پر بات کرے، افغانستان کی طرف سے مشترکہ ٹوپوگرافک سروے کی پاکستانی تجویز کا مثبت جواب نہیں دیا گیا،۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں اور برادر ملک سے تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے عین مطابق ہیں جب کہ افغانستان سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc4iq042bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ