تاریخ شائع کریں2020 13 August گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 472479

امریکہ، ، یمن میں جارحیت کا اصل حامی،

امریکہ نے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت اور یمنی عوام کے خلاف اسکے استعمال کا دفاع کیا ہے۔
امریکہ، ، یمن میں جارحیت کا اصل حامی،
رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے معائنہ کاروں کی رپورٹ کے برخلاف امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو نے جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم آندرے بابیش کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ہونے والی اسلحے کی فروخت قوانین کے مطابق انجام پائی ہے۔

مائک پومپئو کا یہ دعوی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب امریکی وزارت خارجہ کے معائنہ کاروں نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یہ اعلان کیا ہے کہ دو ہزار انیس میں سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کے وقت مائک پومپئو کی ٹیم نے یمن میں عام شہریوں کو لاحق خطرات کا صحیح طور پرجائزہ نہیں لیا۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے رواں سال کے آغاز میں وزارت خارجہ کے انسپیکٹر جنرل اسٹیو لینیک کو اس لئے انکے عہدے سے برخاست کر دیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت سمیت ایسے مختلف معاملات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی تھیں جنہوں نے مائک پومپئو کو سنگین الزامات سے روبرو کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کو مارچ دو ہزار پندرہ سے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی بہیمانہ جارحیت کا سامنا ہے اور امریکہ اس جارحیت کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccmiq0o2bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ