تاریخ شائع کریں2020 13 August گھنٹہ 16:43
خبر کا کوڈ : 472478

ہندوستان :کورونا وائرس ایک بار پھر خوفناک صورتحال

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے اور ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار 33 تک پہنچ گئی۔
ہندوستان :کورونا وائرس ایک بار پھر خوفناک صورتحال
ہندوستان میں کورونا وائرس ایک بار پھرخوفناک صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔ ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے آج جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں 66 ہزار 999 کورونا کے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23 لاکھ 96 ہزار 638 ہو گئی ہے۔

تاہم اس دوران سب سے زیادہ 56 ہزار 383 افراد کے ٹھیک ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 لاکھ 95 ہزار 982 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے اور ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار 33 تک پہنچ گئی۔

ہندوستان میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بدستور مہاراشٹر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار650 ہو گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbz5bawrhbzap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ