تاریخ شائع کریں2020 12 August گھنٹہ 17:42
خبر کا کوڈ : 472406

اگر کراچی تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوگا، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان

وفاق کراچی کو بچانے کیلئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہا ہے، یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کیا اقدامات ہو سکتے ہیں۔
اگر کراچی تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوگا، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان
پاکستان :شہر کراچی، سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کراچی اس وقت ایک یتیم شہر بنا ہوا ہے، اگر کراچی تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوگا، وفاق کراچی کو بچانے کیلئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہا ہے، یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کیا اقدامات ہو سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کراچی سے کشمور تک کچھ نہیں کیا، پورا کراچی اب گو ٹھ بن چکا ہے، شہر میں گٹر کا پانی بھرا ہے، مچھر، مکھیوں کی بھرمار ہے، کہیں قانون کی عمل داری نظر نہیں آ رہی ہے، سندھ حکومت لوگوں کو اس حال میں دیکھ کر انجوائے کر رہی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا دو ماہ میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیں گے۔ سپریم کورٹ نے کراچی میں نالوں کے اطراف سے تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے این ڈی ایم اے کو تین ماہ میں سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت کام کرر ہی ہے نہ لوکل باڈی۔
https://taghribnews.com/vdccxiq0e2bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ