تاریخ شائع کریں2020 12 August گھنٹہ 17:36
خبر کا کوڈ : 472404

مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک،

مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کشمیری نوجوان بھی شہید ہوگیا۔
مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک،
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے کمرازی پورہ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

بھارتی فوج نے اس دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ علاوہ ازیں پلوامہ کے اسی علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔

حال ہی میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 3 کشمیری مزدوروں کو دہشت گرد قرار دے کر جعلی آپریشن میں شہید کیا ہے۔ یہ تینوں نوجوان ایک ماہ سے لاپتہ تھے اور پھر بھارتی فوج کے پاس سے ان کی لاشیں ملیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کسی بھی شہری کو عسکریت پسند قرار دے کر جعلی مقابلے میں شہید کردیتی ہے اور مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد ان جعلی مقابلوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcawunyy49n0y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ