تاریخ شائع کریں2020 12 August گھنٹہ 17:18
خبر کا کوڈ : 472400

امریکہ ایک بار پھر قرارداد کے مسودے سے پیچھے ہٹ گیا۔

امریکہ کا نیا مسودہ بھی پرانے مسودے کی طرح ہے اور اسے بھی سلامتی کونسل مسترد کر دے گی۔مجید تخت‌ روانچی
امریکہ ایک بار پھر قرارداد کے مسودے سے پیچھے ہٹ گیا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران کے ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق امریکہ کے نئے مسودے کو قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل ایک بار پھر امریکہ کے اس اقدام کو مسترد کرے گی۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت‌ روانچی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی مخالفت کے بعد امریکہ ایک بار پھر قرارداد کے مسودے سے پیچھے ہٹ گیا اور ایک نیا مسودہ پیش کیا اور وہ بھی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی ہے۔

مجید تخت‌ روانچی نے امریکہ کے نئے مسودے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا مسودہ بھی پرانے مسودے کی طرح ہے اور اسے بھی سلامتی کونسل مسترد کر دے گی۔

امریکہ در اصل جوہری معاہدے کو جو ایک عالمی سمجھوتہ ہے, سبوتاژ کرنے کی  بھر پور کوشش کر رہا ہے اور امریکہ نے ایران پر ہتھیاروں کی پابندی کے مقصد کے تحت ایک نیا مسودہ سلامتی کونسل میں پیش کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک اس پر آج شام تک اپنی رائے دے سکتے ہیں اور پھر جمعرات یا جمعہ کو اس پر ووٹنگ ہو گی۔ روس اور چین نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ امریکی قرارداد کی مخالفت کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcgzx9tzak9ut4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ